شعیب اختر کا وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی قرنطینہ تصویروں پر طنز، آگے سے بھابھی نے بھی ایسا جواب دیا کہ پنڈی ایکسپریس کا چہرہ لال کردیا

شعیب اختر کا وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی قرنطینہ تصویروں پر طنز، آگے سے بھابھی نے بھی ایسا جواب دیا کہ پنڈی ایکسپریس کا چہرہ لال کردیا


شعیب اختر کا وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی قرنطینہ تصویروں پر طنز، آگے سے …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاﺅن ہے اور مختلف شعبوں کی بڑی شخصیات قرنطینہ میں ہیں تاکہ خود کو اس موذی وباءسے محفوظ رکھ سکیں۔ گھر میں مقید رہنے کے ان دنوں میں یہ بڑی شخصیات تفریح طبع کے مختلف طریقے اپنا رہی ہیں۔ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے پورا میک اپ کر رکھا ہوتا ہے اور لمبے بالوں والی وِگ لگا رکھی ہوتی ہے۔

اسی طرح وسیم اکرم کی اہلیہ شینیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں شینیرا اور وسیم اکرم دونوں کے بال بکھرے ہوتے ہیں اور عجیب شکل بنی ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کی آدھی سفید ہو چکی داڑھی کافی بڑھی ہوتی ہے۔ شینیرااکرم نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”قرنطینہ نے ہم سب کا یہ حال کر دیا ہے۔“

شینیرااکرم کی طرف سے پوسٹ کی گئی اس تصویر کو شعیب اختر نے ری پوسٹ کیا اورساتھ لکھ دیا کہ ”دیکھیں، قرنطینہ نے کچھ مخصوص لوگوں کا کیا حال کر دیا ہے۔“ بہت سے لوگوں نے بھی شعیب اختر کے اس ہلکے مذاق کو تنقید کا نشانہ بنایاجس پر انہوں نے تھوڑی دیر بعد پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تاہم شینیرا اکرم اس پوسٹ پر شعیب اختر کو ایسا جواب دیا کہ ان کا چہرہ لال کر دیا۔

شینیرا نے بھی شعیب اختر کی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لپ اسٹک لگائی ہوتی ہے اور عجیب ساحلیہ بنایا ہوتا ہے۔ کیپشن میں شینیرا نے لکھا کہ ”شعیب اختر کی ایک حالیہ پوسٹ کے جواب میں۔ ہماری اس حالت کی وجہ تو قرنطینہ ہے مگر آپ کی اس حالت کا کیا جواز ہے؟“

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے