شعیب ملک بہت ہی زبردست آل راﺅنڈر ہیں اور۔۔۔ شین واٹسن نے پاکستانی آل راﺅنڈر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

شعیب ملک بہت ہی زبردست آل راﺅنڈر ہیں اور۔۔۔ شین واٹسن نے پاکستانی آل راﺅنڈر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے


”شعیب ملک بہت ہی زبردست آل راﺅنڈر ہیں اور۔۔۔“ شین واٹسن نے پاکستانی آل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شین واٹسن نے پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے تمام طرز کی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے شین واٹسن نے پوچھا کہ وہ شعیب ملک کے آل راﺅنڈر ہونے سے متعلق کیا خیالا ت رکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا ”شعیب ملک طویل عرصے سے اس کھیل کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہر طرز کے فارمیٹ کیلئے ورلڈکلاس آل راﺅنڈر ہیں۔ وہ ایک ایسے بلے باز ہیں جن پر ہر طرح کی کنڈیشنز میں کسی بھی طرح کی باﺅلنگ کے سامنے انحصار کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ باﺅلنگ میں بھی بہت مہارت رکھتے ہیں، اس سب کیساتھ ساتھ وہ ایک زبردست انسان بھی ہیں۔“

واضح رہے کہ شعیب ملک اور شین واٹسن دونوں کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل چکے ہیں جبکہ شعیب ملک نے کافی عرصے بعد قومی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کی اور لاہور میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ نصف سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے