شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکا، ایک شخص زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکا، ایک شخص زخمی


شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکا، ایک شخص زخمی

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے