شوگر مافیا کے خلاف رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا، بڑا عہدہ واپس لے لیا گیا

شوگر مافیا کے خلاف رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا، بڑا عہدہ واپس لے لیا گیا


شوگر مافیا کے خلاف رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین کو ایک اور جھٹکا، بڑا عہدہ واپس …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اپنے سب سے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔

پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جہانگیر خان ترین کو وزیر اعظم کی زراعت کے اوپر قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا گیا ہے۔ انہیں شوگر انکوائری  رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس معاملے پر مزید کوئی ایکشن اس وقت لیا جائے گا جب انکوائری کمیٹی کی حتمی سفارشات سامنے آجائیں گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے