شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود لیکن کرفیو کی وجہ سے دوسری بیوی ترستی رہ گئی، حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا

شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود لیکن کرفیو کی وجہ سے دوسری بیوی ترستی رہ گئی، حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا


شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود لیکن کرفیو کی وجہ سے دوسری بیوی ترستی رہ گئی، …

عمان(ویب ڈیسک) اردن میں ایک خاتون نے کرفیو پاس جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر پہلی بیوی کے گھر ہے اور کرفیو کے باعث واپس نہیں آسکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کی ایک رہائشی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے روتے ہوئے حکام سے کرفیو پاس جاری کرنے کی استدعا کی تاکہ وہ اپنے شوہر سے ملنے جا سکیں جو اس وقت اپنی پہلی بیوی کے گھر پر ہیں اور کرفیو کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔مذکورہ خاتون نے مزید بتایا کہ ان کا شوہر 12 دن قبل پہلی بیوی کے گھر گیا تھا اور واپسی والے دن کرفیو نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے وہیں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مجھے کرفیو پاس جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 56 ہزار 985 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اردن میں اس وائرس کے مصدقہ 310 مریض ہیں جب کہ 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے