شہباز سپیڈ کا دور ہوا پرانا ۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کتنے دنوں میں مکمل ہو گا؟تفصیل جان کر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دنگ رہ جائیں گے

شہباز سپیڈ کا دور ہوا پرانا ۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کتنے دنوں میں مکمل ہو گا؟تفصیل جان کر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دنگ رہ جائیں گے


شہباز سپیڈ کا دور ہوا پرانا ۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل …

شہباز سپیڈ کا دور ہوا پرانا ۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کتنے دنوں میں مکمل ہو گا؟تفصیل جان کر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،ایف ڈبلیو او، این ڈی ایم اے اور قومی ادارہ صحت باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں، ہسپتال کی تعمیر کا کام 35 دن کے اندر مکمل ہو گا اور5 مئی تک آپریشنل کر دیا جائے گا، زیر تعمیر ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہو گا جس میں کورونا سمیت تمام انفیکشنز امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی رو ک تھام کیلئے قومی کاوشیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور5 مئی تک ہسپتال کو  آپریشنل کر دیا جائے گا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال یا انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر کی تعمیر انہیں قومی کاوشوں کا مظہر ہے،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، این ڈی ایم اے اور قومی ادارہ صحت باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے 26 مارچ کو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق زیر تعمیر ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہو گا جس میں کورونا سمیت تمام انفیکشنز امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا، ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور 35 دن کے اندر مکمل ہو گا، ایف ڈبلیو او کی تعمیراتی ٹیم 24 گھنٹے ہسپتال کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تعمیراتی ٹیم کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیساتھ کام کر رہی ہے،ہسپتال 5 مئی تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے