شہباز شریف کے پاکستان واپس آتے ہی شریف گروپ نے اپنے ہسپتالوں کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی

شہباز شریف کے پاکستان واپس آتے ہی شریف گروپ نے اپنے ہسپتالوں کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی


شہباز شریف کے پاکستان واپس آتے ہی شریف گروپ نے اپنے ہسپتالوں کے حوالے سے بڑی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آنل ائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال کے پیش حکومت کو اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاو کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  شہبازشریف کی زیر صدارت اہم پارٹی رہنماؤں کا وڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاگیا، کورونا کی درپیش صورتحال کے پیش نظر پارٹی رہنماوں مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی، ہیلتھ ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی، سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،خواجہ سلمان رفیق ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل عائشہ رضا فاروق، مریم اورنگزیب اور عطااللہ تارڑ بھی ہیلتھ ٹاسک فورس میں شریک ہیں، عطااللہ تاڑر ٹاسک فورس کے نمائندے ہونگے، ہیلتھ ٹاسک فورس کے حوالے سے مریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔اجلاس میں  پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سینئر رہنماؤں پر مشتمل ایک دوسری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف نے حکومت کو شریف گروپ کے تمام ہسپتال بطور قرنطینہ استعمال کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاؤ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہیں،شہبازشریف نے کہا کہ دیگر فیصلوں کا اعلان پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی منظوری کے بعد کیاجائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے