شین وارن نے اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون میں کون سے پاکستانیوں کو شامل کیا؟

شین وارن نے اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون میں کون سے پاکستانیوں کو شامل کیا؟


شین وارن نے اپنی آل ٹائم ورلڈ الیون میں کون سے پاکستانیوں کو شامل کیا؟

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق سپنر شین وارن نے بھی آل ٹائم ورلڈ الیون کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے وسیم اکرم اور شعیب اختر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شین وارن نے آل ٹائم ورلڈ الیون میں 2 پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کو شامل کر لیا ہے۔ انہوں نے بھارتی اوپنر وریندرا سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کو بھی ٹیم میں جگہ دی ہے جبکہ وکٹ کیپنگ میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کی جگہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو ترجیح دی ہے۔

شین وارن کی بیسٹ ون ڈے الیون میں وریندر سہواگ، سنتھ جے سوریا، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، کیون پیٹرسن، کمار سنگاکارا، اینڈریو فلنفوٹ، وسیم اکرم، ڈینیل ویٹوری، شعیب اختر اور کرٹلی امبروز شامل ہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے