شین وارن نے پاکستان کی بیسٹ الیون میں کس کس کھلاڑی کو شامل کیا اور کپتان کسے بنایا؟ شائقین کیلئے دلچسپ خبر آ گئی

شین وارن نے پاکستان کی بیسٹ الیون میں کس کس کھلاڑی کو شامل کیا اور کپتان کسے بنایا؟ شائقین کیلئے دلچسپ خبر آ گئی


شین وارن نے پاکستان کی بیسٹ الیون میں کس کس کھلاڑی کو شامل کیا اور کپتان کسے …

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر شین وارن نے پاکستان کے بہترین 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ان کا کپتان مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف لیگ سپنر نے پاکستان کے ان 11 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے۔ شین وارن کے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں عامر سہیل، سعید انور، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، معین خان، وسیم اکرم، ثقلین مشتاق، مشتاق،احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔

شین وارن نے سعید انور کو ورلڈ کلا س اوپنر قرار دیا جبکہ محمدیوسف اور انضمام کی بھی بہت تعریف کی۔ شعیب اختر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان جیسا تیز ترین باﺅلر نہیں دیکھا جبکہ وسیم اکرم بہترین سوئنگ کے مالک زبردست باﺅلر تھے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے