صبا قمر نے بھی کر دیا بڑا اعلان، مداحوں کیلئے کیا نیا لانچ کرنے جا رہی؟ تفصیل سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر

صبا قمر


عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے بعد کاروباری زندگی بہت زیادہ متاثر بھی ہورہی ہے، ایسے میں اگر شوبز کی بات کی جائے تو صرف پاکستان کی ہی نہیں دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔

ایسے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی مصروف رہنے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہیں۔

کوئی اپنے گھر کی صفائی کررہا ہے تو کوئی نئے نئے کھانے بنانا سیکھ رہا ہے، دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے بھی خود کو مصروف رکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں۔

صبا قمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے بہت غور کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں، میں نے شوبز انڈسٹری میں بہت محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا اور مجھے لگتا ہے اس دوران میں نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے نوجوان نسل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند رہی ہوں، اس سے میرے ٹیلنٹ میں بھی اضافہ ہوگا‘۔

خیال رہے کہ صبا قمر اپنے کیریئر میں کامیڈی، رومانوی اور سنجیدہ ہر طرح کا کردار نبھاچکی ہیں۔

وہ بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی کام کرچکی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا جبکہ اس کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کی نامزدگی بھی ملی۔

یوٹیوب چینل کے حوالے سے اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ایک کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتی ہوں، میری ٹیم سمجھتی ہے مجھے، میری ٹیم کے ساتھ میرا ایک پورا شیڈول تیار رہتا ہے‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فیروز خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں، جہاں وہ مداحوں کے ساتھ مذہبی تعلیمات شیئر کریں گے۔

ان کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر بھی یوٹیوب چینل پر کافی فعال ہیں۔



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے