صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ کی نجیب ہارون سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

mobile logo


صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ کی نجیب ہارون سے استعفیٰ واپس لینے کی …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نجیب ہارون سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجیب ہارون سے رابطہ کیا ،صدرمملکت عارف علوی اور گورنرسندھ نے نجیب ہارون سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کردی،گورنر سندھ نے کہاکہ پارٹی کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرلیں گے ۔

یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نے موقف اپنایا کہ انہوں نے 24 سال پہلے عمران خان کے ساتھ پارٹی بنائی، تاہم 20 ماہ سے ایم این اے ہونے کے باوجود اپنے حلقے 256 اور کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ برسُوں تعلق ہونے کے باوجود عمران خان کا اعتماد حاصل نہ کرسکے، تاہم ان کی پارٹی میں بانی ہونے کی حیثیت بحال رکھی جائے۔

انہوں نے استعفے میں یہ بھی کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور پورا یقین ہے عمران خان کی سربراہی میں ملک آگے جائے گا۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے