صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے۔ جہاں وہ گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات اور شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں سول سیکرٹریٹ میں قائم کورونا کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے