صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے فونک رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

mobile logo


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے فونک رابطے کی اندرونی …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے فون رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نجی ٹی وی چینل اب تک کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے گلے شکوے بھی کر ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رمضان المبارک میں نماز تراویح کے حوالے سے بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ تراویح اور نماز عید کی اجازت نہ ملنا نا انصافی ہو گی۔ انہوں نے صدر مملکت سے سندھ میں علما اور مساجد کے امام صاحبان کے گرفتار کرنے پر بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت سے شکوہ کیا کہ 2 سال بعد کیسے یاد آگئی۔ مولانا کی شکایت پر صدر ہنس دیئے کہا آپ کا شکوہ بجا لیکن مصروفیات کے باعث بات نہ ہو سکی۔

دوسری طرف ایوان صدر میں علما کرام کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا، رمضان المبارک اور مساجد کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے لیے علما کرام اور صوبائی حکومتوں سے رابطے  کیے گئے ، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان کے علاوہ امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق،  رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین اور سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹرپروفیسر ساجد میرکو فون کرکے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،ملک بھر سے علما کرام گورنر ہائوسز سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر مملکت تمام علما کرام کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ ایوان صدر میں علما کرام کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں ماہ رمضان، تراویح، نماز جمعہ کے اجتماعات پر لائحہ بنایا جائے گا، تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز لی گئی ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایات پر اتفاق رائے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ملک بھر کے علما اور حکومتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے علما کرام گورنر ہائوسز سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے علما کرام ایوان صدر میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تمام علما کرام کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔اجلاس صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر کے موجودگی میں وڈیو لنک پر ہوگا۔پیر نورالحق قادری وزیر مذہبی امور ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل صدر پاکستان کی معاونت کریں گے۔دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اتحاد کی فضا برقرار رکھنے اوراس کے مزیدفروغ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطے کیے ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین اور سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹرپروفیسر ساجد میر سے رابطے کیے۔ مذہبی ہم آہنگی سے متعلق اہم امور پر گفتگوکی ۔صدر مملکت نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور علما کرام سے آج ہونے والے مشاورتی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کیا گیا کہ اجلاس میں رمضان المبارک میں کورونا کی وبا کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے