صوبے میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب ہو چکے ،422 افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے ،اجمل وزیر

صوبے میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب ہو چکے ،422 افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے ،اجمل وزیر


صوبے میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب ہو چکے ،422 افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے ،اجمل …

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہاہے کہ صوبے میں کورونا کے 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 422 افراد کو قرنطینہ رکھا گیا ہے ،صوابی اورسوات میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں ابتک کورونا کے مشتبہ افراد کی تعداد694 ہے ،ابتک 121 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،مردان کی تحصیل منگامیں 43افراد کے نمونوں میں سے 39 کے رزلٹ پازیٹو آئے۔

انہوںنے کہاکہ ڈی آئی خان قرنطینہ سے2 کیس پازٹیوآئے،صوابی اور سوات میں ایک، ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کورونا سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اجمل وزیر نے کہاکہ صوبے بھر میں 176 قرنطینہ میں 4 ہزار400 سے زائد افراد کی گنجائش ہے ،کورونا کیلئے لانچ کی گئی ہیلپ لائن پر314 کالز آئیں 206 کورونا سے متعلق تھیں ،ہیلپ لائن کے زریعے 30 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی 4 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے