طورخم سرحد پر کسٹمز اسکینڈل نے نئی شکل اختیار کرلی، افغان حکام کا حیران کن انکشاف

طورخم سرحد پر کسٹمز اسکینڈل نے نئی شکل اختیار کرلی، افغان حکام کا حیران کن انکشاف


طورخم سرحد پر کسٹمز اسکینڈل نے نئی شکل اختیار کرلی، افغان حکام کا حیران کن …

اسلام آباد (ویب ڈیسک )افغانستان کے ساتھ طورخم سرحد پر کسٹمز کا اسکینڈل ایک نئی شکل اختیار کر گیا ہے۔ افغان حکام نے پاکستان کو اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سیب کی بھیجی گئی 378 کھیپ کے سرٹیفکٹ آف اوریجن َ جعلی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے طورخم سرحد پر ڈیوٹی ادا کئے بغیر 355 گاڑیوں کی کلیئرنس کے اسکینڈل کی تحقیقات کا ایف آئی اے کو حکم دے رکھا ہے۔ ایف بی آر نے ممبر لیگل ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کی نگرانی میں حقائق کا جائزہ اور اندازہ لگانے کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس مبینہ اسکینڈل کے بارے میں کسٹمز انٹیلی جنس نے پہلے ہی خبر دار کر دیا تھا لیکن کسٹمز حکام نے ایسے کسی اسکینڈل کی تردید کی تھی۔

اب تازہ ترین تصدیق کے بعد یہ مبینہ اسکینڈل ثابت ہو نے جا رہا ہے۔ تاہم ابھی ایف آئی اے اور ایف بی آر کی تحقیقاتی رپورٹس کا انتظار کر نا ہو گا تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق افغان حکام کو سیب کے 541 کھیپوں کی توثیق کے لئے کہا گیا جن میں سے 378 جعلی نکلے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے