عالمی ادارہ صحت کا فنڈ روکنے پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی بیان جاری کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ جس میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ڈبلیو ایچ او یا کووڈ -19 کے خلاف جنگ لڑنے والی کسی بھی تنظیم کی مہم کے ذرائع میں کمی کرنے کا وقت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ وقت اس وبا کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو سالانہ فراہم کیا جانے والا 500 ملین ڈالرز کا فنڈ رکوا دیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا کے پھیلاؤ کا تمام تر ذمہ دار ڈبلیو ایچ او کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ صحت کی فنڈنگ گزشتہ انتظامیہ کو ہی روک دینی چاہیے تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے معاملے پر صحیح کردار ادا نہیں کیا، ادارے کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہی کئی ملکوں میں وائرس پھیلا، عالمی ادارہ کورونا کے حوالے سے وقت پر اطلاع دینے میں ناکام رہا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے