علما کی تمام مثبت تجاویزکا خیرمقدم کریں گے امید ہے آج اجلاس میں اہم نکات پر اتفاق رائے کرلیں گے پیرنور الحق قادری

mobile logo


علما کی تمام مثبت تجاویزکا خیرمقدم کریں گے، امید ہے آج اجلاس میں اہم نکات پر …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ آج کے اجلاس میں علما کی تمام مثبت تجاویزکا خیرمقدم کریں گے،علما کے موقف کو یکسر کسی صورت مسترد نہیں کیا جا سکتا،جب مل رہے ہیں تو انشااللہ درمیانی راستہ بھی ضرور نکال لیں گے ، امید ہے آج اجلاس میں اہم نکات پر اتفاق رائے کرلیں گے ،علما نے احتیاط نہ کی تو زائرین اور تبلیغی جماعت کی طرح کورونا کا الزام لگ سکتا ہے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ آج کے اجلاس میں علما کی تمام مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ،علما کے موقف کو یکسر کسی صورت مسترد نہیں کیا جا سکتا ،جب مل رہے ہیں تو انشااللہ درمیانی راستہ بھی ضرور نکال لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے آج اجلاس میں اہم نکات پر اتفاق رائے کرلیں گے ،علما نے احتیاط نہ کی تو زائرین اور تبلیغی جماعت کی طرح کورونا کا الزام لگ سکتا ہے ۔

اجلاس میں مفتی تقی عثمانی،مفتی منیب الرحمن، علامہ شہنشاہ نقوی شریک ہوں گے ،پیرنقیب الرحمن،مولانا طارق جمیل،علامہ طاہر اشرفی بھی شرکت کریں گے ،پیرامین الحسنات،پروفیسر ساجد میرسمیت دیگر علمائے کرام شرکت کریں گے ،پیرنورالحق قادری اور ڈاکٹر قبلہ ایاز ایوان میں صدرمملکت کی معاونت کریں گے ،راولپنڈی اسلام آبادکے علما ایوان صدراوردیگر گورنر ہاﺅسز میں ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے ۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے