"عمران خان سے جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا”

"عمران خان سے جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا"


"عمران خان سے جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا”

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے ساتھ دوریوں کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  ان کا عمران خان کے ساتھ جو قریبی تعلق تھا وہ اب نہیں رہا، سچی بات ہے، مگر میں پھر بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سے دوری کی وجہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو قرار دیا اور کہا کہ ان کا 6 مہینے پہلے اعظم خان سے اختلاف شروع ہوگیا۔ اعظم خان سے اختلاف اصلاحات کے معاملے پر ہوا۔ میں نے خان صاحب کو کہا کہ ہم اس ملک کو تھوڑا سا تبدیل کرنے نہیں آئے بلکہ ٹرانسفارم کرنے آئے ہیں، وزیر اعظم نے میری اس بات سے اتفاق کیا اور پوچھا کہ ایسا کیسے ہوگا؟ میں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہم آپ کے انڈر ایک اصلاحاتی کمیٹی بنائیں گے جو باضابطہ طور پر کام کرے گی۔ہمیں بیوروکریسی کے چکر سے نکلنا پڑے گا۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا لیکن اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، وزیر اعظم آفس میں سب کچھ میرے ذریعے ہوتا ہے، آپ متبادل پاور بنا رہے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے