عمران خان کاغیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ،غیر جمہوری طاقتوں نے ملکر خان صاحب کے ساتھ حکومت بنائی،بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کاغیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ،غیر جمہوری طاقتوں نے ملکر خان صاحب کے ساتھ حکومت بنائی،بلاول بھٹو زرداری


عمران خان کاغیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ،غیر جمہوری …

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری طاقتوں نے ملکر خان صاحب کے ساتھ حکومت بنائی ہے، چوری سے ووٹ لے کر حکومت بنائی ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان کاغیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے ،عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کیخلاف باتیں کرتے ہیں۔

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں ،وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست ڈسکس کرتے ہیں،ضیاالحق اور دیگر کا مقابلہ کیااس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کودباؤ میں ڈالناچاہتے ہیں تاکہ ہم انکی مخالفت نہ کریں ،بلاول بھٹونے کہا کہ کرپشن کوختم کرناہے توبلاامتیاز احتساب کرناہوگا،جو سلسلہ چل رہا ہے وہ انتقامی سیاست کا سلسلہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت میں دل کے مریضوں کیلئے علاج کی سہولتیں نہیں ہیں،سندھ میں گلگت بلتستان کے طالبعلموں کی نشستیں بڑھائیں گے، گلگت بلتستان کے مسائل کوقومی سطح پراجاگرکریں گے،حق حاکمیت اور حق ملکیت کی آوازقومی سطح پر اٹھائیں گے،سی پیک میں گلگت بلتستان کازیادہ حصہ ہونا چاہئے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہناتھا کہ کامیاب جلسہ کرانے پرشکریہ ادا کرتا ہوں،پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی موجود ہیں،ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان سے تین نسلوں سے رشتہ چل رہا ہے،پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں نے گلگت کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،گلگت بلتستان کے حقوق کےلئے آواز بلند کروں گا،ان کا کہناتھا کہ عوام نے جس طرح ویلکم کیااسے بھول نہیں سکتا۔

مزید : قومی /علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے