عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیںتنقید کرنے والے پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیںفردوس عاشق اعوان

mobile logo


عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،تنقید کرنے والے ” پہلے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔وزہراعظم عمران خان نے مستحق افراد،مزدورں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا۔پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے1کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی۔ 144 ارب غریبوں میں تقسیم کیا جا رہا۔9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ تنقید کرنے والے ” پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں”۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے