عمران خان کو اس وقت گندم چینی معاملے کی رپورٹ کو چھوڑ کر ملک میں پھیلتی کورونا وبا پر توجہ دینا چاہیے: نواب یوسف

عمران خان کو اس وقت گندم چینی معاملے کی رپورٹ کو چھوڑ کر ملک میں پھیلتی کورونا وبا پر توجہ دینا چاہیے: نواب یوسف


عمران خان کو اس وقت گندم چینی معاملے کی رپورٹ کو چھوڑ کر ملک میں پھیلتی …

عمرکوٹ (سید  ریحان شبیر)پی پی سینئر رہنما نواب یوسف تالپورسینئر سیاستدان پی پی ایم این اے نواب یوسف کی عمرکوٹ آمد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اس وقت گندم چینی معاملےکی رپورٹ کو چھوڑ کر ملک میں پھیلتی کورونا وبا پر توجہ دینا چاہیئے ،سب کو پتاہے کہ عمران ناتجربہ کار سیاست دان ہے لیکن میں ایسےحالات میں تنقید نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ملک انتہائی مشکل حالات سے گزرہاہے ۔

تفصیلات کےمطابق  سینئر سیاستدان  پی پی ایم این اے نواب یوسف تالپور نے نجی ٹی وی کے  رپورٹر امین ڈیپلائی سے ان کے چاچا کے انتقال پر  تعزیت کرنے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ یہ سب کو پتاہے  کہ عمران ناتجربہ کار کا سیاست دان ہے لیکن میں ایسےحالات میں تنقید نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ملک انتہائی مشکل حالات سے گزرہاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود سے فیصلے نہیں کرسکتے حالیہ حالات میں ذہین لیڈرشپ کی ضرورت ہے لیکن اس وقت وزیراعظم غیرسنجیدگی کا مظاہرا کررہےہیں اس وقت گندم چینی معاملےکی رپورٹ کو چھوڑ کر ملک پھیلتی کورونا وبا پر توجہ دینا چاہیئے جھانگیر ترین،خسرو بختیار اور دوسروں پر بات نہیں کرونگا اس وقت صرف کورونا وائرس سے بچائو پر بات ہوگی ۔

اس معاملے کو حکومت بھی اس وبا کے خاتمے کےبعد ہی دیکھنا چاہئیے پی ہی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سب پہلے کورونا خلاف اقدامات لیئے یہ بات پوری دنیا بھی مانتی ہے سندھ حکومت دہاڑی ملازمیں کو راشن پہچانے کا کام کررہے ہے جبکہ وفاق ابھی تک رجسٹریشن کررہا جس کی فائدہ غریب عوام کو کب ہوگا اسکا کوئی پتا نہیں انکا کہنا تھاکہ کوروناوائرس کی وبا نے سب کو خوف زدہ کردیا ہے کہا جارہاتھاکہ گرمی کہ کورونا وائرس گرمی میں اتنا خطرناک نہیں جتنا سردی میں یہ سراسر غلط ہے اس لئےعوام کو احتیاط کرے اور اپنے گھروں تک محدود رہیں اور حکومت کیجانب سے بتائی گئی تدابیر پر مکمل عمل کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں نواب یوسف تالپور نے کہا کہ  مجھے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے بتایا کہ مقامی مخیرحضرات نے غریبوں میں بارہ ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کیئے جو بہت اچھا اقدام ہے سندھ حکومت بھی پوری کوشش کررہی ہے کہ مستحق اور روزانہ اجرت والے افراد تک راشن پہنچایا جائے اس مشکل حالات میں سب کو ملکر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے