عمران خان  کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں حافظ حمد اللّٰہ وزیر اعظم پر برس پڑے

عمران خان  کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں حافظ حمد اللّٰہ وزیر اعظم پر برس پڑے


عمران خان  کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں، حافظ حمد اللّٰہ …

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں،عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی ہیں،مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کپتان، اوپننگ بیٹسمین اور آل راؤنڈر ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟عمران خان اپنے دھرنے میں پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اور سول نافرمانی کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تو اپنے دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے ملک میں نہ بھیجنے کی بات تک کہی اور بلوں کو بھی جلاتے رہے،آج وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں لیکن مہنگائی،غربت ،بے روزگاری ،آٹا اور چینی کے لئے لائنوں میں لگی عوام کی آہیں، چیخیں اور آنسو دکھائی نہیں دے رہے۔

مزید :

علاقائیاسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے