عمرکوٹ ضلع بھر میں 23 احساس کفالت سینٹر مقرر کیے گئے

عمرکوٹ ضلع بھر میں 23 احساس کفالت سینٹر مقرر کیے گئے


عمرکوٹ ضلع بھر میں 23 احساس کفالت سینٹر مقرر کیے گئے

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) وزیراعظم پاکستان عمران کی جانب سے مستحقین کیلئے دیاگیا احساس کفالت پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کےمثبت نتائج سامنےآرہےہیں ،بغیرکٹوتی کےبارہ ہزارروپے ایک ساتھ ملنے پر غریب خاندان خوشی کااظہارکررہے ہیں ۔

عمرکوٹ ضلع بھر میں قائم 23 مختلف احساس کفالت سینٹرمقررکیےگئےہیں ، عمرکوٹ ضلع اوراس کی تحصیلوں کنری سامارو،پتھورو،عمرکوٹ میں اب تک مجموعی طور پر احساس کفالت پروگرام کے تحت 39312 مستحقین کے کارڈز پر 471,744,000 ۔۔۔۔ 47 کروڑ , 17 لاکھ , 44 ہزار کی خطیر رقم تقسیم کی گئی عمرکوٹ ضلع بھرمیں مجموعی طورپرکل تیراسی”83″مستحقین میں ڈیڑھ ارب روپے کی خطیررقم تقسیم کی جائےگی ۔

عمرکوٹ ضلع میں قائم احساس کفالت کے تحت عمرکوٹ ضلع کی عمرکوٹ ضلع میں قائم احساس کفالت کے مختلف سینٹرز،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، کھاروڑو چارن،صوفی قفیر،ڈھورونارو،ڈگوفارم سمیت دیگر سینٹرز پر آنےوالی خواتین کیلئے مخیرحضرات کی جانب سے کھانے پینے اور دھوپ گرمی سے بچانےکےلیے شامیانے کا بھی اہتمام کیا گیا کئی سینٹرز پر ڈوائیس کی خرابی اور ایجنٹس کے پاس رقم ختم ہونے کےسبب سست روی بھی دیکھی گئی ۔

یاد رہے کہ ضلع بھر میں وزیراعظم پاکستان کیجانب سے جاری کردہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع عمرکوٹ میں 83ہزار مستحقین میں ڈیڑھ ارب سے زائد کی خطیر رقم تقسیم کی جائے گی احساس کفالت پروگرام کےتحت بغیرکٹوتی کےبارہ ہزارروپے ملنےپر غریب خواتین نےخوشی کااظہارکیاہے دوسری طرف عمرکوٹ کےغریب اجرت مزدوری کرنےوالے محنت کشوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ملک بھر فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے