عمرکوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں ایک خوش قسمت غریب خاتون کو بارہ ہزار

عمرکوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں ایک خوش قسمت غریب خاتون کو بارہ ہزار


عمرکوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں ایک خوش قسمت غریب خاتون کو بارہ ہزار”12000″ …

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کی یوسی چھور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم اچانک زیادہ ہوگئی عمرکوٹ ضلع کی یونین کونسل یوسی چھور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم 12000 سے زیادہ ہوکر 21000 ہونے پر چھورکےگاؤں حویلی ٹھکر کی غریب عورت تانی زوجہ مگو بھیل خوشی سے نہال ہوگی جب کاؤنٹرپر موجود افسر نے جب ڈوائیس سے سم پاس کی تو خاتون تانی کی 21000 روپے کی رسید نکلی یہ امر قابل ذکرہےپاکستان بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر مستحق کو 12000 روپئے ہی ملنےہے رسید پر زیادہ رقم ہونے کے وجہ سے مذکورہ عورت کو 21000 ہی دیئے گئے۔

ضلع بھر میں یے پہلا واقع ہے جس میں 21000 روپئے کسی مستحق کو دیئے گئے ہےایک سم کارڈ میں زیادہ پیسے ملنے پر کسی افسر نے کوئی تحقیقات بھی نہیں کی گئی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے روزانہ اجرت والے اور مستحقین کے لئے بارہ ہزار روپے فی کس کی مد میں ضلع عمرکوٹ کے مختلف شہروں میں 23 مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں اب تک 9980 مستحق خواتین میں گیارہ کروڑ 97 لاکھ ساٹھ ہزار روپے احساس کفالت کارڈ کے تحت تقسیم کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 17 ہزار سات سو دو مستحق خواتین کو اکیس کروڑ 24 لاکھ چوبیس ہزار روپے کی امداد کی گئی ہے۔

رقم وصول کرنے والی خواتین انتہائی زیادہ خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ بغیر کٹوتی کے پورے پیسے مل رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا عمرکوٹ کے بیشتر سینٹرز پر غریب مستحق خواتین کاکافی ہجوم ہے رش گرمی کے باعث کئی خواتین بے ہوش بھی ہوگی چئیرمین میونسپل کمیٹی عمرکوٹ خالدسراج سومرو کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون میں قائم سنٹر پر آنے والی خواتین اور اسٹاف کے لئے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا اس موقع پر پولیس رینجرز اور پاک افواج کے جوان بھی ڈیوٹی پر تعینات تھے جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے اسٹاف نے والٹئیر طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے دوسری جانب احساس کفالت پروگرام کےتحت غریب مستحق خواتین کورقوم دینےکاسلسلہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے