عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے ٹرائیل بنیاد پر مرکز قائم

عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے ٹرائیل بنیاد پر مرکز قائم


عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے …

عمرکوٹ(سید ریحان  شبیر )عمرکوٹ ضلع کی  مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت  رقم کی ادائیگی کے لیے عمرکوٹ میں آج ٹرائیل بنیاد پرکھارڑرو چارن میں  ایک مرکز قائم کیا گیا جہاں رش بڑھنے سے سوشل ڈسٹینس کے مکینزم کو قائم رکھنا مشکل ہو گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں ان خواتین کی رقم جاری کی گئی ہے جو پہلے سے بینظیر سپورٹ پروگرام یا  احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم حاصل کر رہی ہیں سوشل ڈسٹینس سمیت دیگر  مختلف مسائل کو دیکھنے کے لیے عمرکوٹ کے علاقے کھاروڑو چارن میں مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے ٹرائیل بنیاد پر مرکز قائم کیا جس کے لیے اسی علاقے تعلق رکھنے والی خواتین کو میسج بھی کیے گئے مگر دور دراز علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین مرکز پر جمع ہوگئی ۔

میڈیا سےبات چیت کرتےہوےڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کا کہنا تھا کہ کل سے 23  مراکز پر رقم کی ادائیگی  شروع ہو جائے گی ہم تمام صورتحال کاجاہزہ لےرہےہیں تمام مسائل کوحل کیاجائے گیاحکومت کےساتھ مکمل رابطے میں ہیں ضرورت پڑھنے پھرمزید سینٹربھی قائم کیےجاسکتے ہیں حکومت کو انتظامیہ کو ان غریب لوگوں      کاپورا احساس ہے۔

میڈیا  سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ رقم کے حصول کے لے آنے والی خواتین  کی بڑی تعداد  انگوٹھے آن لائین میچ نہ ہونے کے باعث رقم کے حصول سے محروم رہیں عورت سماجی کارکن کی میڈیا سےبات چیت مرکز پر خواتین کا رش بڑھنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی تاکہ سوشل ڈسٹینس کے مکینزم کو برقرار رکھا جاسکےکفالت پروگرام کے تحت عمرکوٹ کی تراسی ہزار خواتین رقم حاصل کر رہی ہیں انتظامیہ کے مطابق کل سے تمام مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی شروع ہو جائے گی جو کہ 12 ہزار روپے ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے