عمر کوٹ میں قرنطینہ میں رکھے گئے تبلیغی جماعت کے 123 افراد کے کورونا ٹیسٹ نتیجہ کیا نکلا؟

mobile logo


عمر کوٹ میں قرنطینہ میں رکھے گئے تبلیغی جماعت کے 123 افراد کے کورونا ٹیسٹ، …

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )عمرکوٹ میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 108 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ  منفی آنےکےبعد ضلعی انتظامیہ  نے گھروں کو روانہ کردیا، جبکہ وہاں موجود چار افراد کے سیمپل مسترد ہوئے جبکہ کل 123 میں سے 11 لوگوں کا پہلا ٹیسٹ کلیئر ہوگیا اور دوسرا ٹیسٹ کل یا پرسوں ہوگا جس کا رزلٹ ملنے کے بعد انہیں بھی جانےکی اجازت دیدی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کےخصوصی توجہ اور   محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے  ڈی ایچ او کےمناسب دیکھ بھال پر تبلیغی جماعت کےافراد نے  اظہار تشکر کیا۔ تبلیغی جماعت کےافراد نے  اپنے گھروں کو جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں کیں کہ اللہ تعالی جلد اس وبائی مرض سے امت  چھٹکارا دیں.

  تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کے کےگیارہ مختلف مقامات پر تبلیغی جماعت کے ایک سو تئیس”123″ ارکان کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھاگذشتہ روز ان تبلیغی جماعت سے   وابستہ لوگوں  کےکوروناوائرس کےرزلٹ آگئے جس میں  سے ایک  سو انیس افراد کے   نیگیٹیو آئے جبکہ چار افرادکےٹیسٹ ریجیکٹ ہونے کےباعث دوبارہ ہونگے .

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر الھداد راٹھور نےبتایا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک  سو تئیس افراد کو عمرکوٹ ضلع کے گیارہ مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا اب اس میں سے ایک سو آٹھ افراد کو انکے گھروں پر روانہ کیا جا رہا ہے ،چار افراد کے ٹیسٹ دوبارہ لیےگئے ہیں جبکہ 11 افراد کا پہلا ٹیسٹ کلیئر ہوچکا ہے ۔ دوسری طرف تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد نےاپنے گھروں کی روانگی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ وغیرہ کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایچ او محکمہ صحت کے ڈاکٹر اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون پر   شکریہ ادا کیا ہے،   تبلیغی جماعت کےاکثر افراد کا تعلق صوبے  خیبرپختونخوا اور پنجاب کےمختلف شہروں سے تھا جبکہ کچھ لوگ مقامی تھے ۔ 

مزید :

علاقائیسندھعمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے