عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان

عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان


عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف عثمان بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بروقت حکومتی اقدامات سے کورونا کے پھیلائو کو محدود کیا گیا، صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریلیف پیکج کورونا سے متاثرہ تمام شعبوں کےلئے ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کےلئے چینل کا آغاز کیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کی حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں کمی پر آمادہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو ہر قسم کی طبی، تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب منفی پراپیگنڈہ کے باوجود عوام بزدار حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے