غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب


غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قلت ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی عدم فراہمی ہے، غریب کے پاس روٹی نہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج دے رہے ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب کنسٹرکشن ریلیف پیکج دینے کا وقت تھا تو عمران صاحب لنگر خانے کھول رہے تھے، جب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، ملک میں روٹی، آٹا، روزگار نہیں اور کورونا سے لوگ مر رہے ہیں، وزیراعظم سے قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے ؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں ؟مزدور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں،وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ مزدوروں کوآن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں،مریم اورنگزیب آٹا چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے،بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے