غلط بیانی بھارت کو لے ڈوبی، ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

مودی


بھارت جھوٹے پروپیگنڈے اور غلط بیان بازی سے باز نہ آیا جس کی وجہ سے بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف ملک میں اقدامات پر تعریف کو ٹویٹ کیا تو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھارتی دعوے کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا۔

بی جے پی حکومت نے اقدامات کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے 100 نمبر دئیے، آکسفورڈ یونیورسٹی ٹریکر پر نمبرز یا درجہ بندی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس پر آکسفورڈ یونیورسٹی پر حکومتوں کے اقدامات کا صرف اسٹرینجنسی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے 325 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد بھارت میں رجسٹرڈ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 ہوچکی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک بڑھا دیا تھا جبکہ بھارتی میڈیا غلطی سے اسے 40 اپریل کہہ بیٹھا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں اور مودی نے بغیر سوچے سمجھے چند روز قبل کرفیو بھی نافذ کردیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے