فاسٹ باﺅلر محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ کیوں نہیں کھیل رہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ میرا جسم اب مجھے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

28 سالہ محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”میں گزشتہ تین سال سے مستقل کھیل رہا ہوںاور بطور فاسٹ باﺅلر آپ پانچ سال تو کچھ نہ کریں اور پھر تینوں فارمیٹس کا ہر میچ کھیلنا شروع کر دیں تو یہ مشکل ہوتا ہے۔“

محمد عامر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”بطور پروفیشنل کرکٹر ایسا وقت آتا ہے جب آپ کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ میرا جسم بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا اور اگر میں اگلے چھ سال کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تو مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا ہو گی۔“

واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 30.47 کی اوسط کیساتھ 119 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے باعث دورہ آسٹریلیا کیلئے نوجوان باﺅلرز کا انتخاب کرنا پڑا۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے