فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی آمدنی کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا

فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی آمدنی کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا


فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی آمدنی کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے وقف کرنے کا …

فحش فلموں کی اداکارہ نے اپنی آمدنی کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے وقف کرنے کا اعلان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کی اداکارہ آسا اکیرا نے اپنی ایک ماہ کی آمدنی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ”میں فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ سے اس ایک مہینے میں جتنا کماﺅں گی وہ تمام رقم کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے لیے عطیہ کروں گی۔“

34سالہ آسا اکیرا نے ایک اور پوسٹ میں اپنے 19لاکھ فالوورز سے دریافت کیا کہ اور کون سے طریقے ہیں جن سے وہ اس مصیبت کے دنوں میں لوگوں کی مدد کر سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے میں ان کا ہاتھ بٹائیں اور جو شخص اس کام میں اداکارہ کے ساتھ شریک ہو گا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے اس کا شکریہ ادا کرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے