فیس بک پر تقریب کی ویڈیو دیکھ کر پولیس کا چھاپہ، لیکن جب موقع پر پہنچے تو ایسا منظر کہ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہوگئے

فیس بک پر تقریب کی ویڈیو دیکھ کر پولیس کا چھاپہ، لیکن جب موقع پر پہنچے تو ایسا منظر کہ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہوگئے


فیس بک پر تقریب کی ویڈیو دیکھ کر پولیس کا چھاپہ، لیکن جب موقع پر پہنچے تو ایسا …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر لیور پول میں واقع ’دی ہاٹ واٹرکامیڈی کلب‘ کے مالک نے فیس بک پر کامیڈی شو کی ویڈیو پوسٹ کر دی جس پر پولیس نے اس کے کلب پر دھاوا بول دیا مگر پھر ایسا انکشاف ہوا کہ پولیس والے کھسیانے ہو کر واپس لوٹ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 33سالہ پاﺅل بلیئر نامی اس شخص نے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے دیکھنے والے کسی شخص نے پولیس کو کال کر دی۔

اس شخص نے سمجھا کہ شاید یہ شو اس وقت لائیو ہو رہا ہے حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ یہ کال موصول ہونے پر پولیس کے درجن بھر آفیسرز نے کلب کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ا س وقت پاﺅل بلیئر اندر اکیلا تھا۔ اسے سامنے والی دکان کے مالک نے فون کرکے بتایا کہ تمہارے کلب کو پولیس نے گھیر لیا ہے جس پر وہ حیران رہ گیا اور سمجھ نہ پایا کہ اس نے ایسی کیا غلطی کی ہے۔ پولیس نے جب دروازہ کھلوا کر دیکھا تو اندر پاﺅل کے سوا کوئی بھی نہ تھا اور پاﺅل نے انہیں حقیقت بتائی تو وہ معذرت کرکے واپس چلے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے