فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ،کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،وزیراعظم عمران خان

فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ،کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،وزیراعظم عمران خان


فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ،کل بڑے پیکیج کا اعلان …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ایسا نہ ہو لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے مرنے دیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری شخصیات میں ٹیکس ریفنڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزدوروں کو بے روزگار نہ کرنے سے متعلق مدد کررہے ہیں، حکومتی پیکیج سب کیلئے موثر ثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کررہے ہیں، کاروباراور صنعتی زونز کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا کے باعث پوری دنیا مشکل میں پڑی ہوئی ہے ،موجودہ صورتحال سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی ہے، امریکا میں ایک طرف کورونا دوسری طرف معیشت ہے ،جو صورتحال باقی ممالک میں ہے وہ پاکستان میں نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ اجتماعات میں کورونا تیزی سے پھیلتا ہے سب چیزیں بند کردیں ،سب سے بڑا چیلنج کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے ،اس لئے ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے کل بڑے پیکیج کا اعلان کروں گا،ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولنا ہے ایسا نہ ہو لوگوں کو کورونا سے بچاتے بچاتے بھوک سے مرنے دیں ،حکومت کے وسائل کم ہیں سب تک پہنچنا مشکل ہے ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے