قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور 

قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور 


قومی اسمبلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں نبی اکرمﷺکے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں قراردادپیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ فرانس سے پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ قراردادپیش کی ، قراردادمنظور ہوتے ہی ایوان ”اللہ اکبر“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔قراردادمیں کہا گیا کہ ایوان گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتاہے،یورپ میں اسلاموفوبیاکے رجحان میں اضافہ ہورہاہے،یورپ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اسلاموفوبیاکی واضح مثال ہے،پاکستان کودنیامیں اسلاموفوبیاکے بڑھتے رجحان پرتشویش ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اوآئی سی15مارچ کواسلاموفوبیاکے خلاف دن قراردے۔

ڈپٹی سپیکر قاسم شاہ سوری نے کہا کہ فرانس سے پاکستان سفیر کو واپس بلایاجائے۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشنقومی اسمبلی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے