”قومی ٹیم میں صرف ایک ہی کھلاڑی میرا دوست ہے“ محمد عامر نے حیران کن انکشاف کر دیا، ایسا نام لے لیا کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے

”قومی ٹیم میں صرف ایک ہی کھلاڑی میرا دوست ہے“ محمد عامر نے حیران کن انکشاف کر دیا، ایسا نام لے لیا کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے


”قومی ٹیم میں صرف ایک ہی کھلاڑی میرا دوست ہے“ محمد عامر نے حیران کن انکشاف …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم میں ان کی دوستی صرف عماد وسیم کیساتھ ہے اور کسی دوسرے کھلاڑی کیساتھ اتنی قربت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہوتے ہیں اور عام لوگوں میں یہی تاثر پایا جاتا ہے کہ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے گہرے دوست بھی ہوتے ہیں کیونکہ یہ تمام کھلاڑی اپنے اہل خانہ سے بھی زیادہ وقت ایک دوسرے کیساتھ گزارتے ہیں مگر محمد عامر نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ ”بہت سے لوگوں کو شائد یہ بات اچھی نہ لگے مگر میں ٹیم میں قریبی دوستیاں نہیں بناتا۔ میں صرف عماد وسیم کیساتھ کھل کر بات چیت کر لیتا ہوں کیونکہ وہ میرا پرانا دوست ہے اور ہم انڈر 19 میں بھی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ عمودی طور پر میں زیادہ وقت اپنی فیملی کیساتھ گزارنا پسند کرتا ہوں۔“

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے