قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو20 اپریل تک گھروں میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو20 اپریل تک گھروں میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت


قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو20 اپریل تک گھروں میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 20 اپریل تک گھروں میں ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اس وقت ملک میں لاک ڈاﺅن ہے جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور ایسے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں ٹریننگ کرنے کا پلان دے رکھا ہے جنہیں 20 اپریل تک اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خواجہ جنید نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے آئندہ ہفتے بھی تینوں شعبوں فوڈ، فزیکل اور سکلز ٹریننگ پر کام جاری رکھنے کو کہا ہے، تمام کھلاڑیوں نے ہدایات کے تحت ہوم ورک کی ویڈیوز بھجوائی ہیں اور انہوں نے ٹریننگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ ان کی کارکردگی بھی حوصلہ افزاءہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے