لاش سے کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاش سے کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آگیا


لاش سے کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جسے یہ موذی وائرس ایک لاش سے منتقل ہوا۔ ویب سائٹ buzzfeednews.com کے مطابق یہ مریض میڈیکل ایگزامینر ہے جس کی ڈیوٹی مردہ خانے میں ہے جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں رکھی جا رہی ہیں۔ جرنل آف فرانزک اینڈ لیگل میڈیسن کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں مریض کو لاش سے وائرس منتقل ہوا ہے۔

بنکاک میں واقع آر وی ٹی میڈیکل سنٹر کے ماہر وون شری ویجیتالئی کا کہنا تھا کہ ”ڈس انفیکشن کا جو طریقہ کار آپریشن رومز میں اختیار کیا جا رہا ہے، فرانزک یونٹس اور مردہ خانوں میں بھی اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچانے کی سعی کرنی ہو گی جو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں کو سنبھال رہے ہیں۔“واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 579مریض سامنے آ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے