لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا

لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا


لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی نوجوان اپنے دوست کو سوٹ کیس میں ڈال کر گھر لے آیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون کیا گیا ہے جب کہ لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہی ہدایت دی جا رہی ہے۔

لیکن گھروں میں رہ رہ کر پریشان اور بے چین لوگ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس ضمن میں پولیس بھی ان کے ساتھ سختی اختیار کر رہی ہے۔حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوست سے ملنے کے لیے اتنا بے چین تھا کہ اسے گھر لانے کے لیے سوٹ کیس میں ہی ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کے دوست کو اس کے گھر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد اس نے ایک انوکھی حکمت عملی سوچی۔نوجوان نے اپنے دوست کو ایک بڑے سوٹ کیس میں ڈالا اوراسے آہستہ آہستہ گھسیٹ کر فلیٹ کے اندر لانے لگا تو اس دوران فلیٹ کے کچھ رہائشیوں کو نوجوان کی یہ حرکت مشتبہ لگی اور اور انہوں نے نوجوان کو وہیں روک دیا۔

فلیٹ کے دیگر رہائشیوں نے نوجوان سے زبردستی سوٹ کیس کھلوایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس کے اندر ایک انسان ہے۔بعدازاں رہاشیوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد300 سے زائد ہے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے