لاک ڈاؤن میں اگر نرمی کی گئی تو آغاز اِس جگہ سے کریں گے۔۔۔ سندھ حکومت ایک بار پھر سب پر بازی لے گئی،بڑا اعلان کردیا

لاک ڈاؤن میں اگر نرمی کی گئی تو آغاز اِس جگہ سے کریں گے۔۔۔ سندھ حکومت ایک بار پھر سب پر بازی لے گئی،بڑا اعلان کردیا


لاک ڈاؤن میں اگر نرمی کی گئی تو آغاز اِس جگہ سے کریں گے۔۔۔ سندھ حکومت ایک …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے 12 بجے سے 3 بجے تک کے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد عوام کے تعاون سے کورونا جیسی وباءکوشکست دے دیں گے، 14اپریل کے بعد اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو اس کا آغاز مساجد اور عبادت گاہوں سے کریں گے تاہم بزرگ اور بچے مساجد میں آنے سے گریز کریں، عوام نے اپنے گھروں میں رہ کر لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کی جس پر سندھ حکومت ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی فاصلے اور اپنے گھروں میں رہنا انتہائی ضروری ہے، نماز جمعہ اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے تاہم عوام کی بہتری اور ان کی صحت کی حفاظت کی خاطر حکومت نے سخت اور تکلیف دہ اقدامات اٹھائے ہیں، اس لئے ہم نے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے مشاورت کی اور علما و مشائخ نے حکومت سندھ کے ان اقدامات کو درست قرار دیا ہے کیونکہ حکومت سندھ اپنےلوگوں کی جانوں کومحفوظ بنانےکی خاطرکوشاں ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم ایک مشکل دور سے گذر رہے ہیں اس لیے صوبے کے تمام شہری قانون کی پاسداری کو ذمہ داری اور فرض سمجھ کر ادا کریں، لاک ڈاون کے نفاذ سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی بھی انسانی جانوں کے تحفظ کےلئےلگائی گئی،ہم اپنےلوگوں کی زندگیاں بچانا چاہتےہیں لیکن افسوس کہ ہمارےوزیراعظم کورونا معاملےپرسستی شہرت حاصل کرناچاہتےہیں، وہ اس معاملے پر بھی سیاست کررہے ہیں ،میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیشگی معذرت کے ساتھ یہ بات کہ رہا ہوں کیونکہ انہوں نےاس حوالےسےہمیں بیان بازی سے منع کیا ہے لیکن مجبورا مجھے یہ باتیں کرنی پڑرہی ہیں، عمران خان ابھی تک اپنی کنٹینر والی سیاست سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔

سید ناصرحسین شاہ نےکہاکہ ٹرینوں اورفضائی آپریشن کی بندش وفاقی حکومت کی جانب سے ہی لگائی گئی تھی کیونکہ یہ وفاق کا ہی سبجیکٹ ہے لیکن اسے اون نہیں کیا جارہا جس کے نتیجے میں اس کےاثرات اس طرح مرتب نہیں ہورہے جیسے کہ ہونے چاہیں، آئے دن ٹی وی پر آکر کہا جارہا ہے کہ عوام بھوکے مر جائیں گے، میں پوچھتا ہوں اگرخدانخواستہ ہمار امزدورطبقہ اور بزرگ اس وباءسے متاثر ہوگیاتوکیاہمارے پاس اتنےوینٹی لیٹرزہیں جوہم ان کی زندگیاں بچا سکیں؟اس لیے میری اپیل ہے کہ خدا کے واسطے اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے اور ایک قوم بن کر اس وباءکا مل کر مقابلہ کیا جائے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انشاءاللہ سندھ حکومت بہت جلد عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پالے گی، ہم متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد اور ان تک راشن پہنچانے کے لئے فلاحی نمائندوں ، علماءکرام اور معززین علاقہ سے مدد لے رہے ہیں تاکہ تمام ضرورت مندافراد کو راشن ان کے دروازے تک پہنچا سکیں،سندھ حکومت کسی بھی صور ت متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ہمیں عوام کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے اور احتیاط و سماجی فاصلے کے ذریعے ہی اس وبا ءکو ختم کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے