لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس کا ایسا سلوک نوجوان گیند بلے کو ہاتھ لگانا ہی بھول جائیں گے

لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس کا ایسا سلوک نوجوان گیند بلے کو ہاتھ لگانا ہی بھول جائیں گے


لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس کا ایسا سلوک نوجوان گیند …

لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس کا ایسا سلوک نوجوان گیند بلے کو ہاتھ لگانا ہی بھول جائیں گے

  

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف سے لوف گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں جبکہ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے ،حکومتوں کی جانب سے اپنے شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں تاہم کچھ منچلے ایسے بھی ہیں جو حکومتی پابندیوں کو اہمیت دینے کی بجائے کھیل تماشوں میں مصروف ہیں ،آسٹریلیا میں بھی کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور پولیس سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے جبکہ آسڑیلین پولیس نے پانچ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کے دوران سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق آسٹریلیا کے شہر وکٹوریہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو پولیس نے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سماجی فاصلے رکھنے کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر1652 ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ وکٹوریہ پولیس احتیاطی تدابیر پر عمل دارآمد کروانے کیلئے گھروں، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر عام حالات کی نسبت تین گنا زیادہ جرمانہ کیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف انتہائی مجبوری یا خوراک لینے کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے