لاک ڈاﺅن کے دوران دنیا کے امیر ترین بچوں کی انوکھی زندگیاں

لاک ڈاﺅن کے دوران دنیا کے امیر ترین بچوں کی انوکھی زندگیاں


لاک ڈاﺅن کے دوران دنیا کے امیر ترین بچوں کی انوکھی زندگیاں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور غریبوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ ایسے میں دنیا کے امراءکے بچے ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مصیبت کے دنوں میں بھی ان کی زندگی لگژری سے بھرپور گزر رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دیگر ممالک سمیت روس کے ارب پتی افراد کے بچے اپنی سیروسیاحت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ کہیں وہ خالی ساحل سمندر پر اکیلے زندگی کے مزے لے رہے ہوتے ہیں، کہیں ہیلی کاپٹر کی سواری کر رہے ہوتے ہیں اور کہیں پرائیویٹ ہوائی جہاز کے اندر دوران سفر ضیافتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں۔

20سالہ ڈیانا نامی لڑکی کی تصاویر ان دنوں خاصی وائرل ہو رہی ہیں جو روس کے ایک ارب پتی باپ کی بیٹی ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنی 26سالہ بہن ہیلن کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے پاس کھڑی ہوتی ہے۔ اس نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”میں اور میری بہن بہت مزے میں ہیں۔ ہم صحت مند ہیں اور ہم میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔“انٹرنیٹ صارفین ان تصاویر پر کمنٹس میں کہتے پائے جا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی افتاد بھی غریبوں ہی کے لیے ہے۔ دنیا کے امراءاور ان کے بچے اب بھی سیرسپاٹے کر رہے ہیں اور ان کی زندگیوں پر اس موذی وباءسے کوئی فرق نہیں پڑا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے