لاک ڈاﺅن کے دوران دولہا اور دلہن گرفتار مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

لاک ڈاﺅن کے دوران دولہا اور دلہن گرفتار مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی


لاک ڈاﺅن کے دوران دولہا اور دلہن گرفتار مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

کیپ ٹاﺅن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر پولیس نے شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دلہا، دلہن، باراتیوں، میزبانوں اور پادری کو حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاﺅن ہے اور تمام سماجی تقاریب پر بھی پابندی ہے جس کی خلاف ورزی ایک نوبیاہتا جوڑے کو بڑی قیمت چکانی پڑی۔جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شادی کی تقریب جاری تھی اور 40 مہمانوں کے درمیان دلہا دلہن نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے ایک دوسرے سے عہد و پیماں کررہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف تمام مہمانوں اور رسم کی ادائیگی کرانے والے پادری کو حراست میں لے لیا بلکہ دلہا اور دلہن کو بھی گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اس طرح دلہا دلہن کو اپنی شادی کی پہلی رات جیل میں کاٹنا ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں جوڑتے کو پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے