لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی،وزیر اعلیٰ آفس میں جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ

لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی،وزیر اعلیٰ آفس میں جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ


لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی،وزیر اعلیٰ آفس میں ”دی مسٹ کوئین“ کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ”دی مسٹ کوئین“کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سپرے کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے 8”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جار ہا ہے ، کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے