لاہورہائیکورٹ،میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہورہائیکورٹ،میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد


لاہورہائیکورٹ،میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میںمیرشکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں چیئرمین نیب،ڈی جی نیب،احتساب عدالت کے جج اوردیگرکوفریق بنایاگیا،لاہورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ میرشکیل الرحمن اورشاہینہ شکیل کی درخواست پرسماعت کی،نیب کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹرفیصل رضا بخاری اورعاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ سماعت پر میرشکیل الرحمن کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب کوویڈیو لنک کے ذریعے تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا تھا،آج کل توسپریم کورٹ میں اور حکومتی فیصلے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ہوتے ہیں،کیس کی تمام کارروائی چیئرمین نیب کے علم میں ہے،انکی ہدایات پرتحقیقات ہورہی ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے