لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی


لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کی ،حمزہ شہباز نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر درخواست ضمانت دائر کی ہے ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاہے۔

وکیل حمزہ شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں اس وقت کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،جیل میں کورونا پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہیں ،عدالت نے کہاکہ آپ کی ضمانت پہلے خارج ہو چکی سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے ،وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم انسانی بنیادوں پر یہاں آئے ہیں ،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی قیدیوں کے حوالے سے فیصلہ معطل کردیا ہے،وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ ضمانت کیس کو سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کردیاجائے ،سپریم کورٹ کے فیصلے تک حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی جائے ،لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے