”لاہور میں برف باری کے امکانات پاک، بھارت سیریز سے کہیں زیادہ ہیں“ سنیل گواسکر نے بھی اپنی ذہنیت بتا دی، جان کر آپ کو بھی بھارتی لیجنڈ کی سوچ پر بے حد افسوس ہو گا

”لاہور میں برف باری کے امکانات پاک، بھارت سیریز سے کہیں زیادہ ہیں“ سنیل گواسکر نے بھی اپنی ذہنیت بتا دی، جان کر آپ کو بھی بھارتی لیجنڈ کی سوچ پر بے حد افسوس ہو گا


”لاہور میں برف باری کے امکانات پاک، بھارت سیریز سے کہیں زیادہ ہیں“ سنیل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ لاہور میں برف باری کے امکانات پاک، بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز سے کہیں زیادہ ہیں اور ہم دونوں ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ میں مقابلے کی توقع ہی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ ” پاک، بھارت سیریز سے کہیں زیادہ امکانات لاہور میں برف باری کے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتی رہیں لیکن اس وقت دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیریز ناممکن نظر آ رہی ہے۔ “

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے گزشتہ ہفتے کورونا فنڈ میں رقم جمع کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کرانے کی تجویز دیتا ہوں اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ممالک کے عوام ہی سیریز کے نتائج پر مایوس نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی سنچری بنائے گا تو ہم خوش ہوں گے، اگر بابراعظم سنچری بنائے گا تو بھارتیوں کو خوشی ہو گی، میدان میں آنے والے نتائج کے برعکس جیت دونوں ٹیموں کی ہو گی اور دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کیلئے کھیلیں گی جبکہ اس سے حاصل ہونے والے رقم دونوں ممالک کے حکومتوں میں برابر تقسیم کر دی جائے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو نے شعیب اختر کی اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو ہم یہ سیریز کیوں کھیلیں۔ اور ویسے بھی ہم اپنے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو خطرے میں کیوں ڈالیں، ہم آئی پی ایل کے بارے میں نہیں سوچ رہے تو سیریز کیسے ہو سکتی ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے