لاہور میں پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، یہ کس علاقے میں تعینات تھا؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور میں پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، یہ کس علاقے میں تعینات تھا؟ افسوسناک خبر آ گئی


لاہور میں پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، یہ کس علاقے میں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کیخلاف ڈاکٹرز اور پولیس فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہے ہیں جس دوران ڈاکٹرز اور نرسز بھی اس وائرس کا شکار ہوئے اور اب ایک پولیس اہلکار میں بھی اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ”سٹی 42“ کے مطابق سمن آباد کے علاقے سکندریہ کالونی میں تعینات پولیس اہلکار میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کورونا کے شکار پولیس اہلکاروں کی تعداد6ہو گئی۔ سکندریہ کالونی لاہور کے ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا جا چکا ہے اور وہاں آمدورفت مکمل طور پر بند ہے اور پولیس کی نفری تعینات ہے تاکہ وائرس کو اس علاقے سے کسی دوسرے علاقے میں پھیلنے سے روکا جا سکے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ اس وائرس کیخلاف برسرپیکار ایک پولیس اہلکار بھی اس کا شکار ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 458 جبکہ 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ پنجاب بھرمیں 2826 افراد متاثر اور 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ لاہور پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید ایکشن میں آگئے ہیں جنہوں نے شہر میں سیل شدہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کیلئے پی پی ای کٹ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دیدئیے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے