لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ مریض صحت یاب ،شہر میں کل کتنے مریض صحت یاب ہو گئے ؟اچھی خبر آگئی

لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ مریض صحت یاب ،شہر میں کل کتنے مریض صحت یاب ہو گئے ؟اچھی خبر آگئی


لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ مریض صحت یاب ،شہر میں کل کتنے مریض صحت یاب ہو …

لاہور میں کورونا وائرس کے پانچ مریض صحت یاب ،شہر میں کل کتنے مریض صحت یاب ہو گئے ؟اچھی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے 5مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 24ہو گئی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اسلم نے بتا یا کہ میو ہسپتال میں زیر علاج پانچوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے ،لاہور میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 60ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 63 افراد ہلاک اور 4457 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے