لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار


لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں نو افراد ہلاک اور 700 متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے