لاہور کا وہ علاقہ جہاں مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی

لاہور کا وہ علاقہ جہاں مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی


لاہور کا وہ علاقہ جہاں مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں کورورنا وائرس کے مریضوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ، سیل کی گئی سکندریا کالونی میں مزید 19 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایچ او ڈاکٹر شاہد نبی کے مطابق سکندریہ کالونی میں مزید 19 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکندریہ کالونی سے اب تک 207 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیے گئے تھے، 35 ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکندریہ کالونی کو پہلے ہی سیل کیا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2425 ہو گئی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے